Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق 2 کیسز پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

علی امین گنڈاپور اوردیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت کے جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More