عالمِ امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا : بلاول بھٹو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمِ امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا : بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا عالمِ امن کےلیےپاکستان اپنا کردارادا کرتا رہےگا۔

امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےامن،رواداری اورانصاف کا درس دیا، عدم برداشت کےمقابلےمیں مکالمےکو فروغ دینا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، خطےکےاستحکام اور عالم امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.