Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے خلاف جاری مہم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے کئی غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری […]

دیوار کے پیچھے خفیہ قوت ہی حکومت کو چلائے گی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی شامل ہو تو روز ایک دوسرے کو بلیک میل کریں گے جبکہ دیوار کے پیچھے خفیہ قوت ہوگی وہی ان کو چلائیں گے۔ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے […]

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے 8 مارچ کی تاریخ کی تجویز دے دی۔ دونوں جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ اسمبلیوں کی حلف […]

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو ترکیہ حکومت کا اعلیٰ فوجی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی

 وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ترک حکومت کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ ملٹری ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا نے شرکت کی۔ اس دوران وزیراعظم نے […]

ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، قوم سے معافی مانگتا ہوں ، سابق کمشنر راولپنڈی

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا، جس میں انہوں نے اپنے بیانات پر قوم سے معافی مانگی ہے اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے پیش […]

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے پارلیمانی کردار ادا کریں گے،ہم چاہتے ہیں پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جائے ،ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے […]

میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل

لاہور ہائی کورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے جبکہ فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑے گا۔ لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی غلط کام کرنے […]

قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری صدر مملکت کو ارسال

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی۔ ذرائع وزارت پارلیمانی امور کے مطابق صدر مملکت آئندہ 2 روز تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، قومی اسمبلی کے لیے 26 تا 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہیں۔ دوسری جانب، سندھ اور […]

عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہوا، فیصل کنڈی کا سوال

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے سربراہ تھے عدم اعتماد سے منع کر دیتے، عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ملا۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں چار وزارتیں، ڈپٹی اسپیکر […]

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس 20 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس 20 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ سماعت پر عدالتی معاونین سے تحریری دلائل طلب کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More