چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے، بیرسڑ گوہر

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے پارلیمانی کردار ادا کریں گے،ہم چاہتے ہیں پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جائے ،ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے معیشت کو نقصان ہو۔

بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں عمر ایوب سیکریٹری جنرل کے امیدوار ہوں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے ۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ بانی چیئرمین کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط جاری ہوگا۔

آئی ایم ایف سے کہیں گے کہ اگر بات چیت کرنی ہے تو انتخابات میں دھاندلی کا آڈٹ ہو، آزادانہ آڈٹ کے بعد آئی ایم ایف بات چیت کرے، اس کے بغیر کوئی قرضہ دیا گیا تو ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.