قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری صدر مملکت کو ارسال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری صدر مملکت کو ارسال

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی۔

ذرائع وزارت پارلیمانی امور کے مطابق صدر مملکت آئندہ 2 روز تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، قومی اسمبلی کے لیے 26 تا 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، سندھ اور پنجاب اسمبلی نے بھی نو منتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.