Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے بند کر دیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو […]

ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اُن کا کوئی نام نہیں […]

تحریک انصاف کے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور قریشی، عثمان علی، […]

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے خلاف اتحاد بنانے سے باز رہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کو شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کے لیے سکیورٹی پارٹنرشپ بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ […]

جاپان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا ہے، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی ہے، جاپان […]

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن سے نہیں، پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمنٰ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آنی چاہیے، تحریک انصاف اکثریت میں ہے تو ان کے اندر سے ہی تبدیلی آنی چاہیے، ایسا نہیں نہ ہو کہ اپوزیشن متحرک ہو کر صوبائی حکومت کو تبدیلی کر دے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے […]

کوئٹہ، ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

فاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نےکارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر اسنیپ […]

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا جس میں ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 19 خارج کر دی گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، […]

قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے ’معمولی نقصان‘ ہوا تھا، پینٹاگون کی تصدیق

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا۔ پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پرنیل نے ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے لیے دیے گئے  جون 2025 کو ایران کا ایک […]

تجارتی جنگ میں شدت: ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، جبکہ ان کے اہم اتحادیوں کے ساتھ کئی ہفتوں کی مذاکراتی کوششیں ایک جامع تجارتی معاہدے پر ختم نہ ہو سکیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More