خیبرپختونخوا میں اپوزیشن سے نہیں، پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمنٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن سے نہیں، پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمنٰ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آنی چاہیے، تحریک انصاف اکثریت میں ہے تو ان کے اندر سے ہی تبدیلی آنی چاہیے، ایسا نہیں نہ ہو کہ اپوزیشن متحرک ہو کر صوبائی حکومت کو تبدیلی کر دے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ ہمارا یقین ہے پی ٹی آئی کی صوبے میں اکثریت جعلی ہے، اگر ان کی اپنی پارٹی میں تبدیلی آتی ہے تو وہ زیادہ بہتر ہوگا، ہم بوٹوں کے حضور بیٹھ کر اقتدار نہیں مانگیں گے۔

مولانا فضل الرحمنٰ نے مزید کہا کہ ہمارا راستہ کیوں روکا جارہا ہے، اگر عوام کی تائید ہمارے ساتھ ہے تو کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہماری حکومت کا راستہ روک سکے، ہم عوامی فیصلے کے انتظار میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.