Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی فروخت کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 ستمبر 2025 کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت ٹک ٹاک کو کسی بھی امریکی شخص یا ادارے کو فروخت کردیا جائے گا۔ نائب امریکی صدر […]

چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس […]

حکومت کا 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا منصوبہ

پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو مطلع کیا تھا کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی […]

پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حال ہی میں طے پانے والا پاک۔سعودی دفاعی معاہدہ دراصل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ’باضابطہ شکل‘ دیتا ہے، جو اس سے پہلے کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے۔ زیٹیو پلیٹ فارم پر نشر ہونے والے انٹریو میں خواجہ آصف نے صحافی مہدی حسن سے بات […]

بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد […]

ایشیا کپ 2025 کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟

ایشیا کپ 2025 کا فائنل کل اتوار 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ بھارتی ٹیم کے کھیل میں سیاسی بیانات دینے کے باوجود شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے اور ہزاروں فینز اب بھی ٹکٹ خریدنے کیلئے کوشش کر رہے […]

امریکا کی کولمبین صدر کو فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی

امریکا نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے لیے موجود کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کو فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی دے دی۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کر کے اشتعال انگیزی کی، […]

ہمار ہدف ایشا کپ جیتنا، بھارتی میڈیا کیا کہہ رہا پرواہ نہیں : سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہمار ہدف ایشا کپ جیتنا، بھارتی میڈیا کیا کہہ رہا پرواہ نہیں۔ یواے ای کے شہر دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچھلے میچز میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے، ہو سکتا ہے کھلاڑیوں نے […]

گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی

ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More