Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اُٹھے۔

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی اختتامی تقریب نے پی ایس ایل 11 کو یادگار بنا دیا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی۔

سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔

گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شائقین ان کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More