تازہ ترین – صفحہ 109 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے میں مسونگو سپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث پاکستان انڈر 19 کا ٹریننگ سیشن مختصر رہا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کل […]

سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 2026 سے 2029 ، سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین، محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اور سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر انور علی سیال ڈائریکٹر فنانس اور عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن منتخب ہوئے، حبیب اللہ خان خٹک […]

سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی تحریری اجازت دے دی۔ تحریک انصاف کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی باغ جناح کراچی میں پنڈال سجائے گی۔ سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان […]

حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں، پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، […]

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔   بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو دوسرے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 37ڈالر کے اضافے سے 4ہزار […]

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیاں، 11 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران […]

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولت اسٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات دینے کے لیے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔   اسٹیٹ لائف انشورنش کی جانب سے […]

عراق کا جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورۂ عراق کے دوران کمانڈر عراقی فضائیہ، لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات […]

امریکی جریدے کا ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا اعتراف

ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارت کاری مرکز نگاہ بن گئی، امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کی علاقائی اہمیت اور مؤثر سفارتکاری کا اعتراف کر لیا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتکاری کو اہم قرار دیا، جریدے کے […]

گھنے بالوں کا جھانسہ، شوہر گنجا نکلا؛ بیوی نے ایف آئی آر درج کرادی

بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور چار سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ ایف آئی آر میں ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے شوہر کا گنج پن چھپا کر 2024 میں خاتون کو شادی کے لیے دھوکا دیا ہے۔ بسراکھ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی […]