تازہ ترین – صفحہ 108 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

مصری فٹبالر محمد صالح نے رونالڈو اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مصر سے تعلق رکھنے والے فٹبال سٹار محمد صالح نے اپنے شاندار کریئر میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر کے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مصر کے معروف فٹبالر محمد صالح نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں ایسی کامیابی حاصل کی ہے جو بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آئی […]

یوکرین کے شہری علاقوں پر ڈرون حملے دہشت گردی ہے: ماریہ زخارووا

یوکرین کے روسی علاقوں پر ڈرون حملوں میں ایک روسی خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے یوکرین کے ڈرون حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، کیف حکومت نے ایک بار پھر اپنی بے رحمانہ اور نازی سوچ کا […]

یورپی یونین 2026 میں بھی روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھے گی: روسی ماہر

ممتاز روسی ماہر اور والدائی کلب کے بورڈ چیئرمین آندرے بسترِتسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپی یونین اپنے سخت گیر رویے اور روس مخالف سوچ کے تحت آئندہ سال بھی روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے مزید سخت ہونے کے امکانات خاصے […]

پاکستان سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ اور جنگی طیارے فروخت کرےگا، برطانوی خبر ایجنسی

برطانوی  خبر  رساں ادارے  روئٹرز  کے مطابق  پاکستان سوڈان کو  ہتھیار   اور  جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے ایک معاہدے کے آخری  مراحل میں ہے۔  روئٹرز کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک سابق اعلیٰ  افسر  اور تین باخبر ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان  سے اسلحےکی خریداری کا یہ معاہدہ سوڈانی فوج […]

پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیا

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع بحری مشق کا انعقاد کیا جس میں ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے مشق کے دوران جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں کے ذریعے جنگی تیاریوں کا شاندار […]

ترکیہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں، نیا سیکیورٹی اتحاد متوقع

ترکیہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود باہمی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے، جس سے مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے ایک نیا سیکیورٹی اتحاد وجود میں آ سکتا ہے اور طاقت کے توازن میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ معاملے سے واقف افراد کے حوالے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات ایک اعلیٰ […]

کوئی فضائی نظام اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو نہیں روک سکتا: روسی صدارتی ایلچی

روس کے خصوصی صدارتی ایلچی کریل دمتریئیف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا فضائی دفاعی نظام موجود نہیں جو روس کے اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو روک سکے۔ کریل دمتریئیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر […]

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے میں مسونگو سپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کے باعث پاکستان انڈر 19 کا ٹریننگ سیشن مختصر رہا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کل […]

سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 2026 سے 2029 ، سید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین، محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز اور سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر انور علی سیال ڈائریکٹر فنانس اور عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن منتخب ہوئے، حبیب اللہ خان خٹک […]

سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو باغ جناح کراچی میں جلسے کی تحریری اجازت دے دی۔ تحریک انصاف کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔ جس کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی باغ جناح کراچی میں پنڈال سجائے گی۔ سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان […]