تازہ ترین – صفحہ 103 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شہر اقتدار میں شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر میں بارش متوقع ہے، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ،کرم،خیبر اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ باجوڑ، صوابی، چارسدہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،اٹک،تلہ گنگ،مری، گلیات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل میں بارش کا امکان ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خصدار میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ساف مینز فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ ڈرا

پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے نیپال کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ ڈرا کردیا۔ تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں نیپال کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔ ایک مرحلے پر نیپال کو 0-3 کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے […]

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، فیلڈ مارشل، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت […]

گوادر: انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 جاں بحق، 36 زخمی ، 7 کی حالت سیریس

گوادر: انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 جاں بحق، 36 زخمی ، 7 کی حالت سیریس گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق […]

بھارت کا پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنانا بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہ

سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی […]

مکران کے ساحلی علاقوں میں پانی سبز، ہر طرف بدبو پھیل گئی

مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق پسنی، اورماڑہ اور جیوانی میں کائی جمع ہونے سے پانی کا رنگ بدلا ہے، جس کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی، اس سے سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچا، مچھلیاں آکسیجن کی […]

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضے کی مخالفت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان کے گرین لینڈ کو ضم کرنے کے منصوبے کی مخالفت […]

ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ ذاتی طور پر ملوث ہیں؛ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے پیچھے براہ راست امریکی صدر ملوث ہیں۔ آیت […]

پاکستان میں نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا فیصلہ، عوام پر کیا اثرات پڑیں گے؟

حکومت نے کرنسی نوٹوں کو عالمی سیکیورٹی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے100 سے 5 ہزار روپے تک کے نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا تاہم اس کے اثرات عوام پر پڑیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں 100 سے لے کر 5000 روپے تک کے نئے کرنسی نوٹوں کی […]

غزہ پر حکمرانی کون کرے گا؟ ٹرمپ نے ’بورڈ آف پیس‘ کے ارکان کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے حکومتی امور کو حماس کی جگہ ایک امن بورڈ سے چلایا جائے گا جس میں عالمی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس آف بورڈ کے ارکان کا اعلان کردیا جس سے غزہ امن معاہدہ […]

کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔ پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ […]