جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، فیلڈ مارشل، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، فیلڈ مارشل، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف سمیت وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالےتقریب میں پہنچے، دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، دلہن شانزے علی گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔

پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا، تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔ نوازشریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔

ولیمہ تقریب کیلئے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا اور ولیمہ کی تقریب میں800 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف سید عاصم منیر نے بھی جیند صفدر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی، فیلڈ مارشل سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے رہے، انہوں نے شریف خاندان کو شادی پر مبارک باد دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.