Browsing Category
بزنس
بزنس
آئندہ مالی سال میں بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار بڑھنے کا امکان، ہدف 9732 ارب مقرر
آئندہ مالی سال 26-2025کے دوران بالواسطہ ( ان ڈائریکٹ ) ٹیکسوں پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان ہے، نئے مالی سال کے لیے ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا ہدف9732 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال اس مد میں تخمینے کے مقابلے میں 1337 ارب روپے زیادہ ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق […]
تجارتی جنگ کے پیش نظر چین، کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں
تجارتی جنگ کے پیش نظر چین نے کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوٹاوا کے ساتھ مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’شنوا‘ کے مطابق چینی وزیراعظم لی لیانگ نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو ٹیلیفونک گفتگو […]
پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت پیچھے رہ گیا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ […]
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی […]
عیدِ قرباں اور بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافہ، مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
عیدالاضحیٰ اور بجٹ قریب آتے ہی ملک بھر میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 فیصد، پیاز 5.21 فیصد، کیلے1.57 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک […]
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں […]
پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی: عالمی بینک
عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت جانچنے کا پیمانہ تبدیل کر دیا جس کے بعد پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی۔ پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ آمدن کی حد 4.20 ڈالر مقرر کی گئی ہے، اس سے پہلے یومیہ 3.65 ڈالر سے کم […]
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسیچینج میں آج تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1573 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 1.32 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے۔ 1573 پوائنٹس کے […]
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت دی گئی، پروگرام میں 300 ملین ڈالر کا قرض جبکہ 500 ملین ڈالر کی گارنٹیز شامل ہوں گی۔ مشیر […]
پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ایئر لائن کو روزانہ 20 کروڑ کا دھچکا
ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ان کی ایئرلائن کے اخراجات اور پروازوں کے دورانیے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کیمبل ولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم نے پروازوں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا تاہم پاکستانی فضائی […]