بزنس – صفحہ 33 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بزنس

بزنس

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آصف علی قریشی اور عامر شہزاد کو نجکاری کمیشن بورڈ ممبران مقرر کر دیا گیا، آصف قریشی،سی ای او یو بی ایل فنڈ منیجرز، مالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا […]

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 80 پیسے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا علامیہ کے مطابق ڈسکوز کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، درخواست میں 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف صارفین کے لیے مانگا گیا تھا۔ نیپرا کے مطابق […]

پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ

پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے لیے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں، گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان […]

ایران اورپاکستان کےدرمیان گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں : وزیرتجارت جام کمال

وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ایران اورپاکستان کےدرمیان گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کا فروغ چاہتےہیں۔ ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ سرحدی تجارت کےفروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے،تجارت کےدستیاب مواقع سےاستفادہ کرنا ہوگا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol […]

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو، بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین […]

پاک۔امریکا تجارتی معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار کی حد عبور کر گیا، جس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ اور پاکستان پر 19 فیصد کی شرح سے رعایتی ٹیرف عائد کرنا ہے۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ […]

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 15 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے […]

جولائی میں افراط زر کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہے گی، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ماہ جولائی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح (افراط زر) 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس کی وجہ قیمتوں میں استحکام اور رسد کے بہتر حالات کو قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہی، جبکہ مالی […]

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی : وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اقدامات پر ہفتہ وار […]