بین الاقوامی – صفحہ 19 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

آپ بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کے نام پیغام

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں۔ ایرانی صدر نے عید کے موقع پر اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صیہونی ریاست ہی فائدہ […]

سعودی عرب کا ایرانی سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کے حکام نے ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ سعودی عرب نے ایران کے سفارتی مشن سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود ایرانی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، ان کے معاون اور مشن کے 3 دیگر اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر […]

سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ کولمبو میں سری لنکا کی سرکاری آئل کمپنی سیلون پیٹرولیم کارپوریشن نے ہفتہ کی رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق آٹو ڈیزل، پیٹرول سمیت تمام مصنوعات کی قیمتوں میں 60 سے 90 روپے فی […]

جنگ کا توازن بدل رہا ہے، اسرائیلی دفاع کمزور پڑ رہا ہے: ایران

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق دیمونا، بیرالسبع (بئر السبع) اور ایلات میں حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی دھمکیوں پر سخت […]

جانسن چارلس کی جگہ ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کی جگہ ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لئے جنوبی افریقہ کے بلے باز ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کے متبادل کے […]

ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی

ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا ایندھن کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارتی معیشت بڑے خطرات سے دوچار

امریکی اخبار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدی کے باعث بڑے خطرات سے دوچار بھارتی معیشت پررپورٹ جاری کردی۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش نے توانائی کی عالمی سپلائی کو متاثر کیا، توانائی کی عالمی سپلائی متاثرہونے سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ […]

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔ سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب […]

تیل کی قیمت 180 ڈالر تک جانے کا خدشہ، عالمی منڈیوں میں تشویش

عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 180 ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام کو خدشہ ہے کہ جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 180 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں […]

جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا 21 واں روز ہے اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے جبکہ ایران پر رات بھر امریکی اسرائیلی حملے جاری رہے، ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کی بڑی ریفائنری کو نشانہ بنایا جس سے بجلی بند ہو گئی جبکہ امریکا کا غرور ایف […]