سعودی عرب کا ایرانی سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کے حکام نے ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سعودی عرب نے ایران کے سفارتی مشن سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں موجود ایرانی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، ان کے معاون اور مشن کے 3 دیگر اہلکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی حکام نے ان اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں مزید قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، فوری طور پر اس فیصلے کی مزید تفصیلات یا پس منظر جاری نہیں کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P