ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی

ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی توانائی تنصیبات یا ایندھن کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور شدید جواب دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا۔

 

ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کشیدگی بڑھی تو خطے میں امریکا سے وابستہ تمام توانائی تنصیبات بھی ہدف بن سکتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.