Browsing Category
بین الاقوامی
ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے […]
اسرائیل غزہ میں پوری امداد جانے نہیں دے رہا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل امداد کے صرف ایک حصے کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے، غزہ میں معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کے بجائے صرف 145 ٹرکوں […]
روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔ دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا […]
ٹیرف مخالف اشتہار پر کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار کے معاملے پر ذاتی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو اشتہار نشر نہ کرنے […]
اسرائیلی فوج کے فلسطینی قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر خاتون میجر جنرل مستعفی
اسرائیلی فوج کی ایک اعلیٰ ترین قانونی افسر میجر جنرل یفات تومر یروشلمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تومر یروشلمی اسرائیلی فوج میں ملٹری ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر تعینات تھیں اور ان کے خلاف قیدیوں پر فوجی اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر […]
امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت مخالف بیانات کے برعکس حیران کن طور پر امریکا اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع پِیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معلومات کے اشتراک کو مزید […]
اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دیں
اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کردی ہیں۔ خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کے بدلے یہ لاشیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر اب تک 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ رواں ماہ مصر میں ہونے والے معاہدے […]
پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مداخلت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ رک گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ اگر وہ جنگ […]
ایرانی صدر سے وزیر داخلہ کی ملاقات، پاک-افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال […]
جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر لی جے میونگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک سربراہی ملاقات کے […]