جنگ میں شدت: روس کا یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنگ میں شدت: روس کا یوکرینی فوجی تنصیبات پر 6 بڑے حملوں کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز استعمال کیا گیا، یوکرین کے ایندھن، توانائی اور فوجی ہوائی اڈوں پر 6 بڑے حملے کئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملوں میں 6 یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، روس نے لوہانسک ریجن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے لوہانسک پر روسی قبضے کا دعویٰ مسترد کر دیا، یوکرینی فوج کی جانب سے بھی روسی ٹھکانوں پر جوابی کارروائیاں کی گئیں۔

یوکرینی حکام نے بھاری روسی ساز و سامان تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، دوسری جانب یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 90 ارب یورو قرض منظور کر لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.