Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے قانون سازی کریں گے: برطانیہ

فنانشل ٹائمز کے مطابق کیئراسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے، اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

اس سے پہلے برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشتگر دی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشت گرد قراردے گا جب کہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کودہشت گرد قرار دیا جائےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More