دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں۔

عوام کے نام اہم پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ عوام عدم اطمینان پیدا ہونے سے روکیں۔

 

مسعود پزشکیان نے کہا کہ فی الحال قربانی نہیں، صرف بجلی کی کھپت میں کمی کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے عوام سے بجلی اور وسائل کے محتاط استعمال پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ 10 بلب جلانے کی بجائے 2 استعمال کریں، ایرانی صدر نے دشمن کے دباؤ کے باوجود عوامی حوصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.