جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر لی جے میونگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بدھ کے روز جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک سربراہی ملاقات کے دوران اپنے متنازع تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دی۔

ٹرمپ نے ایشیا پیسیفک فورم کے موقع پر لی جے میونگ اور دیگر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ عشائیے کے دوران کہا کہ’ ہم نے اپنا معاہدہ کر لیا ہے، تقریباً مکمل کر لیا ہے۔’

خیال رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے جولائی کے آخر میں کہا تھا کہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کے تحت سیئول کو امریکی درآمدات پر سب سے زیادہ ٹیرف سے بچنے کے لیے امریکا میں 350 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کرنا تھی، جس کے بدلے میں امریکا نے ٹیریف کی شرحیں کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم، اس سرمایہ کاری کے ڈھانچے پر مذاکرات میں جمود پیدا ہو گیا تھا۔

ٹرمپ اور لی جے میونگ نے اتفاق کیا تھا کہ سیئول معاہدے 350 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کو اس طرح تقسیم کر سکتا ہے کہ 200 ارب ڈالر نقد رقم کی صورت میں ہوں گے، جو 20 ارب ڈالر کی اقساط میں ادا کیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.