Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی روکنے کی بھی مشترکہ تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جارہے ہیں جبکہ ایرانی بیلسٹک میزائل سے اسرائیل کو محفوظ […]

بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 بھارت کے شہر ممبئی کے مشہور سیاست دان اور سابق ریاستی وزیر باباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر باباصدیقی کو مسلح ملزمان نے […]

نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

 وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا نے  نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے کر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے […]

موسمیاتی تبدیلی نے سمندری طوفان ملٹن کو تباہ کن بنایا، سائنسدانوں کا دعویٰ

بین الاقوامی سائنسدانوں نے امریکا کی ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ’ملٹن‘ جس میں خوفناک بگولوں اور طوفانی بارش کے باعث 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس کا ذمہ دار انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ورلڈ ویدر […]

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

 افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی […]

اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی

 اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ […]

حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ حماس کے حملے ردعمل میں تھے۔ یہ ایک کہانی کا نیا باب ہے جو طویل عرصہ پہلے شروع ہوا تھا اور شروع کرنے والے حماس نہیں تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوزپ بوریل نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری […]

نیتن یاہو نے میرے باتھ روم میں جاسوسی کا آلہ نصب کیا تھا، بورس جانسن کا دعویٰ

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی کا آلہ برآمد ہوا تھا۔ بورس جانسن نے نیتن یاہو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں جب اسرائیلی وزیراعظم نے ان کے دفتر کا دورہ […]

روس کا بڑا اقدام : طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے قانونی عمل شروع کردیا۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلی سطح پر لیا گیا […]

جنوبی کوریا، امریکا نے حملہ کیا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، کم جونگ اُن کی دھمکی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکا نے حملہ کیا تو وہ بھی ’بغیر کسی ہچکچاہٹ‘ کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے دریغ نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More