Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

 افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے جس کی رکنیت غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021ء سے اس کی رکنیت غیر فعال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More