Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

پاکستان کی جانب سے بھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

پاک بھارت جنگ، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹریاں متحرک ہو گئیں، پاکستان کی جانب سے بھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہو گیا، بھارتی میڈیا نے اپنی فوج […]

عالمی برادری کا پاک بھارت کشیدگی پر شدید ردعمل سامنے آگیا، انڈین جارحیت پر اظہار تشویش

 بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ ترکیہ نے بھارتی حملے کو […]

نئے پوپ کے انتخاب کیلیے اجلاس شروع؛ علامتی سیاہ یا سفید دھوئیں سے کیا مراد ہوگی؟

رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے جہاں وہ دنیا سے کٹ کر اس وقت تک رہیں گے جب تک نیا روحانی پیشوا منتخب نہیں کر لیتے۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تاریخی عمل شروع ہو گیا۔ […]

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ کے روز کہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کیلئے کوششیں کررہے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بدھ کے روز وارسا میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال […]

امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا

امریکی صدر نے بھارت کے پاکستان پر حملے کوشرمناک قرار دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کاردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ شرمناک حرکت ہے ہم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے حملے بارے سنا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت […]

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ […]

اسرائیل کی یمن میں بمباری، صنعا ایئرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملے کرکے ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ […]

کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، حد نگاہ صفر

کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، حد نگاہ صفر ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق سفری نظام مفلوج، سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا، گرد وغبار کی طوفانی دیواریں 2 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئیں۔ بعض علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سعودی […]

پہلگام فالس فلیگ: بھارتی سیاسی رہنما کا مودی کو استعفیٰ دے کر چائے بیچنے کا مشورہ

پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک بھارتی سیاسی رہنما کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مودی کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More