پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ کے روز کہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے دانشمندی سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں فریڈرش میرس نے کہا کہ ہم ان دو جوہری طاقتوں کے درمیان گزشتہ رات کی جھڑپوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ( دونوں ممالک کو ) اب پہلے سے کہیں زیادہ دانشمندی اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.