Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

مشرقی آسٹریلیا میں 3 دن میں ریکارڈ بارش، سیلاب سے ہر طرف تباہی، 5 افراد ہلاک

مشرقی آسٹریلیا میں 3 دن میں 6 ماہ کی ریکارڈ بارش، سیلاب سے ہر طرف تباہی، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں بہہ گئیں، سیلابی صورتحال سے 10 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں، کئی قصبوں تک زمین رسائی منقطع ہو گئی۔ […]

پاکستان آئندہ مالی سال پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان سے آئندہ مالی سال پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان آئندہ بجٹ پر مذاکرات کی اہم شرط رکھی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ […]

ٹرمپ کا ایپل کمپنی کو پھر انتباہ، بھارت میں تیار آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو ایک مرتبہ پھر انتباہ کرتے ہوئے بھارت میں تیار آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کمپنی کو بہت پہلے کہا تھا امریکا میں فروخت ہونے والے موبائل امریکا میں تیار ہونے چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ […]

گوگل کا ویو 3: فلم سازی کا نیا باب یا AI کا کمال؟

گوگل نے ویو 3 (Veo 3) نامی اپنی نئی AI ویڈیو جنریٹر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس نے لانچ ہوتے ہی سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ویو 3 صرف خوبصورت اور حقیقت سے قریب ترین ویژولز تخلیق نہیں کرتا، بلکہ اس میں حقیقت سے ہم آہنگ آوازیں، جیسے […]

پاکستان سے نفرت، بھارت میں مٹھائی کے نام ’پاک‘ سے بدل کر ’شری‘ رکھ دیے گئے

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستان کے نام سے نفرت کی نئی مثال سامنے آگئی، بھارتیوں نے مٹھائی کے نام ’پاک‘ سے بدل کر ’شری‘ رکھ دیے۔ راجستھان کے شہر جے پور کی ایک مٹھائی کے دکان والے نے کئی سال سے بنائی جانے والی اپنی مٹھائی کے نام ’پاک‘ سے بدل کر ’شری‘ […]

ہارورڈ یونی ورسٹی میں غیرملکی طلبا پر پابندی؛ چین کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیرون ملک طلبا کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دینے پر پابندی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی سیاست کے خلاف ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہارورڈ یونی ورسٹی میں بیرون ملک کے طلبا کو داخلہ دینے پر […]

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع

ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران […]

پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ […]

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کو داخلہ دینے سے روک دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کیا، اقدام ہوم لینڈ سکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کیلئے کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی […]

سکول بس حملہ قابل مذمت، تمام ممالک پاکستان سے تعاون کریں: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے اعلامیہ میں سلامتی کونسل نے کہا کہ یہ حملہ بزدلانہ اور سنگدلانہ تھا، جس میں 6 افراد شہید […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More