پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ امور پربات چیت ہونا باقی ہے، امید ہے تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ […]

کوہستان کرپشن اسکینڈل: گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ، 5 ملزم احتساب عدالت میں پیش

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں میگا کرپشن اسکینڈل میں مبینہ ملوث افراد کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا، اسکینڈل میں مختلف محکموں کے گرفتار ملزمان کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔ کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے اکاؤنٹس افسر، 2 ٹھیکیداروں، سینئر آڈیٹر اور بینک منیجر کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، […]

پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، جنگ بندی کے بعد سکون ہوگیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے، تاہم صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ، وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے […]

پاکستان کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 14 سال بعد پاکستان نے سالانہ بنیاد پر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ […]

بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے، بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، ژوب، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، آواران اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری، نوکنڈی میں 46 ڈگری، چمن میں 36 ڈگری، گوادر و جیوانی میں […]

شام اور اسرائیل کا جنگ بندی پر اتفاق، ایک ہفتے میں 600 افراد ہلاک

امریکا کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا جبکہ سویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوران ایک ہفتے میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شامی صدارت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں بدو اور دروز جنگجوؤں کے درمیان مہلک فرقہ وارانہ جھڑپوں کو […]

بھارت میں ماحولیاتی چیلنجز بڑھنے لگے، پائیدار ترقی میں محدود پیشرفت

مودی کے بھارت میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پیشرفت محدود رہی اور کئی شعبوں میں چیلنجز برقرار ہیں۔ 2025 کی عالمی رپورٹ میں بھارت 167 ممالک میں سے 99 ویں نمبر پر آیا ہے جو مودی سرکار کے ترقیاتی ماڈل کی ناکامی کا عالمی ثبوت ہے۔ بھارتی جریدے ’سکرول اِن‘ کے مطابق بھارت میں […]

مودی راج میں بھارت جنسی استحصال کا گڑھ، عورتوں اور بچوں کی عزت غیر محفوظ

بھارت میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عورتوں اور بچوں کی عزت اور تحفظ کو غیر محفوظ بنا دیا۔ بی جے پی کی انتہا پسند ہندوتوا سوچ نے بھارت کو جنسی زیادتی کا گڑھ بنا دیا ہے جبکہ مودی سرکار بچوں سے جنسی زیادتی جیسے حساس معاملات پر فوری کارروائی کرنے میں بری […]

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کرلئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مختلف مقامات […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P