پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ امور پربات چیت ہونا باقی ہے، امید ہے تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

امریکی حکام سے تجارتی ٹیرف پر ملاقات کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا, پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری تجارت کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، امریکی حکام کے ساتھ تجارت، کان کنی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پربات ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.