کوئٹہ میں ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی قتل، بلیلی کے قریب دن دہاڑے فائرنگ نے شہر میں تشویش کی لہر دوڑا دی

کابل جان ہوٹل کے مالک اور ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کو بلیلی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ہاشم خان نورزئی موقع […]

موسیٰ خیل: زلزلے سے 90 سے زائد مکانات کو نقصان، متعدد افراد زخمی

موسیٰ خیل: زلزلے سے 90 سے زائد مکانات کو نقصان، متعدد افراد زخمی   کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام “چاپ” میں 90 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ […]

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی قوم اپنے […]

بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ ہتھکنڈوں اور پراکسی عناصر کے استعمال میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی نوعیت کے پیچیدہ […]

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے عزم کا […]

حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس […]

ناصر مدنی کا اپنے بیان سے یوٹرن، مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے معافی مانگ لی۔ نعتیہ انداز میں پنجابی بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے مذہبی مقرر ناصر مدنی نے چند روز قبل اپنے مخصوص اندازِ بیان میں اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے کے […]

گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ گئیں

گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ اس منفرد منڈی میں گدھوں کی مختلف نسلیں ہوتی ہیں جہاں ان کی قیمت بھی لاکھوں میں ہوتی ہے، کوئی گدھا 40 ہزار کا تو کوئی 80 ہزار کا اور خاص نسل کا گدھا تو 5 لاکھ تک میں بھی فروخت ہوتا ہے۔ […]

پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستان نے آر ایس ایف کی جانب سے سوڈان میں شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کر دی۔ سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ سوڈان میں تشدد کا فوری خاتمہ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جائے، سکولوں، ہسپتالوں، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P