Asif Web desk – صفحہ 293 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کا بھارت کے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے، بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں […]

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ […]

ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح، وکٹ لینے پر حارث رؤف کا ’انڈونیشین بچے‘ والا جشن وائرل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، وہیں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جانب سے انڈونیشین بچے کے انداز میں وکٹ لینے کے بعد منایا گیا جشن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ مہینوں کی مایوسی اور تنقید کے بعد […]

ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، دی اکانومسٹ

معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے پاک-امریکا تعلقات میں پیش رفت کو امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید […]

قدرتی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، ہمیں تیاری کرنی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے، جہاں پر کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، چنانچہ اس کے لیے ہمیں تیاری کرنی ہے۔ گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ ارکان کے […]

بلاول بھٹو کا یوم آزادی بھارت سے جنگ جیتنے کے جشن کے طور پر منانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ شہر قائد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے […]

اسرائیل نے 22 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

اسرائیل نے 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان ٹرکوں میں زیادہ تر اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر امدادی اداروں کی طرف سے بھیجی گئی اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر ضروری امداد شامل ہے۔ غزہ میڈیا […]

بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیتی، عالمی سطح پر جگہ بھی بنائی ہے، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی ’اسٹیم فیڈ‘ کی افتتاحی تقریب […]

ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، […]

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 76 ہلاک، درجنوں لاپتا

یمن کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے، کشتی میں زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکین وطن سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو یمنی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ خلیج عدن میں کشتی ڈوبنے کے حادثے کے بعد 76 لاشیں برآمد کر […]