بلاول بھٹو کا یوم آزادی بھارت سے جنگ جیتنے کے جشن کے طور پر منانے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلاول بھٹو کا یوم آزادی بھارت سے جنگ جیتنے کے جشن کے طور پر منانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

شہر قائد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس سال یوم آزادی کو بھارت کے خلاف جنگ میں جیت کے جشن کے طور پر منایا جائے، ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانیے کے میدان میں تاریخی کامیابی اس یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.