Asif Web desk – صفحہ 281 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سکھ برادری کا 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم

سکھ برادری امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کرے گی۔ واشنگٹن  میں کل امریکا میں مقیم سکھ برادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی جس میں سکھ برادری کے جمہوری حقوق کا اظہار کیا جائے گا۔ امریکی حکام نے سکھوں کے جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہوئے […]

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی جانب سے ملنے والے 173 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلین میکسویل 62 رنز کیساتھ ناقابل […]

پشاور:ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں خیبرپختونخوا کابینہ اراکین، سیکرٹریز ،پولیس اہلکار سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ واضح رہے گزشتہ روز باجوڑ سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن حصہ لینے والا […]

پاکستان اور امریکا کا انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے باہمی تعلقات، انسداد دہشت گردی، بارڈر سیکیورٹی اور انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے عالمی امن کےلیے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے […]

چاروں صوبوں کی زنجیر جعفر ایکسپریس کا دلچسپ مگر پُرخطر روٹ

جعفر ایکسپریس کا سفر پاکستان کے سب سے دلچسپ مگر خطرناک اور مشکل ترین ریل راستوں میں ہوتا ہے۔ یہ سبی اور کوئٹہ کے درمیان 70 کلومیٹر طویل درہ بولان کے مشکل دشوار گزار پہاڑی راستوں سے گزرتی ہے، اس دوران سنگلاخ چٹانوں کا سینہ چیر کر بنائی گئی 17 سرنگوں اور ندی، دریا اور […]

پاکستان، چین، افغانستان کے مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہونگے

پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔ ‎چینی وزیرِ خارجہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔ مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ […]

کوئٹہ ایئرپورٹ سے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم محمد طاہر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف […]

بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند ہے۔ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، انٹرنیٹ ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہوگئے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے تاجر سرکاری و نجی دفاتر میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں جبکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگار […]

کوئٹہ: حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے بلوچستان زون کی مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان عبدالباری، ثناء اللہ اور اسد اللہ  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان […]