ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاملات اب بھی پیچیدہ ہیں تاہم ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز […]

افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال اور امن […]

امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق فریقین کے پاس مسئلے کے پرامن حل کے سوا کوئی راستہ نہیں، جبکہ کسی بھی فریق کی جانب سے […]

پی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، شوکت یوسف زئی کا پارٹی قیادت کو خط

: پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دینے کی بات کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی قائدین کے نام خط میں موجودہ حالات کے پیش نظر لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی […]

شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے

شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جسے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور سینئر […]

اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور نفاذ کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے اور عوامی وسائل کے […]

لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی: علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے، وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھےگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے […]

نیپال میں دیکھتے ہی دیکھتے پورا پہاڑ دریا برد، کئی گھر بہہ گئے، 24 ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں جس میں آج ایک پہاڑ سیکنڈوں میں دریا برد ہوگیا اور اس خوفناک مناظر کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال میں حالیہ بارشوں کے باعث گنڈکی صوبے میں دریائے کالی گنڈکی ہفتے سے بپھرنا شروع ہوا اور اتوار کی […]

جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون

ہالی وڈ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے جنگوں کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا مقصد جنگی اداروں اور ہتھیار بنانے والوں کے لیے بھاری رقم کمانا ہے ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں جب 80 سالہ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون سے پوچھا گیا کہ کیا 1980 […]

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگے گی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جیو نیوزسے گفتگو میں کہا ہے کہ ایمرجنسی کےاطلاق پر آئین بہت واضح […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P