سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق وزارتِ پٹرولیم نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد جلد وزیراعظم کو اس حوالے سے پریزنٹیشن دی جائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے تحت گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ باقی اوقات میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 

گیس کی فراہمی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اپنے اپنے علاقوں میں الگ الگ شیڈول جاری کریں گی۔

 

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایس این جی پی ایل اس وقت گھریلو صارفین کو یومیہ 487 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کر رہی ہے، جبکہ سوئی سدرن کی جانب سے گھریلو صارفین کو یومیہ 286 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سردیوں میں گیس کی فراہمی محدود ہونے کے خدشات کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ بھی صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

 

تاہم گیس فراہمی کے مجوزہ شیڈول کی حتمی منظوری اور اس پر عمل درآمد سے متعلق سرکاری اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P