خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگے گی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جیو نیوزسے گفتگو میں کہا ہے کہ ایمرجنسی کےاطلاق پر آئین بہت واضح ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کے پی کےاندر گورنر رول کی بات ہو رہی ہے تو اس کا کوئی طریقہ کار زیرغور ہے اور اگرہےتو وہ کیا ہوگا؟

اعظم نذیر تارڑ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ آئین تقاضا کرے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، جو آئین میں درج ضروریات ہیں وہ پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمارا بڑا واضح ہے، پھرکہوں گا کہ جو آئین میں میکنزم ہے وہ جب تقاضا کرے گا تو یہ ساری چیزیں ہوں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P