امریکی ملٹی نیشنل فنانس سروس Fidelity Investments نے ایلون مسک کے X میں اپنے حصص کی قدر میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جسے ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز میں خریدا تھا، Fidelity Investments کے حصص میں کمی کے بعد اس کی مالیت خریدی گئی قیمت کے ایک چوتھائی حصے سے بھی کم ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق فڈیلیٹی انویسٹمنٹ کے ایسیٹ مینیجر نے اگست کے آخر تک ایکس میں اپنی سرمایہ کاری کو 78.7 فیصد کم کر دیا جس سے ایکس کی قیمت تقریباً 9.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت خرید 44 بلین ڈالرز ہیں۔