شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے امریکی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی۔
ٹک ٹاک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں امریکی کانگریس اور سینیٹ سے پاس کردہ بل اور امریکی صدر کی جانب سے اس بل پر دستخط کرنے کو امریکی عوام کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک نے دلیل دی ہے کہ امریکی صدر کے دستخط کے بعد قانون بن جانے والا بل امریکی آئین کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہے۔