قلیل مدتی مہنگائی مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قلیل مدتی مہنگائی مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے  کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 42.68 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی 1.16 فیصد بڑھی۔

واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4 ماہ میں پہلی بار ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 40 فیصد سے اوپر چلی گئی تھی، اس کے بعد 23 اور 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر یہ اضافے کے بعد بالترتیب 41.13 فیصد اور 41.05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.