اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے کے مطابق حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 42.68 فیصد ہو گئی۔
گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی 1.16 فیصد بڑھی۔
واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4 ماہ میں پہلی بار ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 40 فیصد سے اوپر چلی گئی تھی، اس کے بعد 23 اور 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر یہ اضافے کے بعد بالترتیب 41.13 فیصد اور 41.05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔