شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد، فہرست عدالت میں جمع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد، فہرست عدالت میں جمع

شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں نامزد ہیں، پنجاب حکومت نے فہرست عدالت میں جمع کروادی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی فہرست لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جمع کروا دی گئی، جس کے مطابق شیخ رشید جی ایچ کیو حملہ کیس، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ کیس، آرمی میوزیم پر حملہ کیس، رحمان آباد میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے سمیت 10  کیسز میں نامزد ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف سابق وزیر داخلہ کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر کل 9 دسمبر کو سماعت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.