پیوٹن کے مؤقف کی وجہ سے زیرحراست متعدد روسی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا، حماس عہدیدار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیوٹن کے مؤقف کی وجہ سے زیرحراست متعدد روسی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا، حماس عہدیدار

حماس کے سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں زیر حراست روس کے کئی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران زیرحراست روسی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔

موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدے میں صرف خواتین اور بچے شامل ہیں اور صرف ایک روسی نژاد اسرائیلی شہری کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کے مؤقف کی وجہ سے آج مزید کئی افراد کو معاہدے کے علاوہ رہا کردیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.