بھارت: سرنگ میں پھنسے 41 مزدروں کو 17 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت: سرنگ میں پھنسے 41 مزدروں کو 17 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں منہدم سرنگ میں پھنسے ہوئے 41 افراد کو 17 دن کی کوششوں کے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مسکراہٹوں کے ساتھ ریسکیو کیے گئے افراد کا ہیرو کے طور پر خیر مقدم کیا گیا، جب انہیں57 میٹر اسٹیل پائپ کے ذریعے خصوصی طور پر پہیوں سے لیس اسٹریچرز پر نکالا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ کی جانب سے گلے لگانے سے قبل ریاستی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

جب یہ خبر پھیل گئی کہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، تو باہر موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔

باہر موجود رشتہ داروں نے جشن منایا، جبکہ ملبہ گرنے اور متعدد بار ڈرلنگ مشینوں کے ٹوٹنے سے مزدوروں تک پہنچنے کی امیدوں کو بار بار دھچکا لگا تھا۔

سرنگ میں پھنسنے والے صبیح احمد کے بڑے بھائی نیئر احمد نے بتایا کہ ہم خدا اور ریسکیو اہلکاروں کے شکر گزا ہیں، جنہوں نے بہت محنت کرکے انہیں بچایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.