حماس کے سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں زیر حراست روس کے کئی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران زیرحراست روسی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔
موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدے میں صرف خواتین اور بچے شامل ہیں اور صرف ایک روسی نژاد اسرائیلی شہری کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کے مؤقف کی وجہ سے آج مزید کئی افراد کو معاہدے کے علاوہ رہا کردیا جائے گا۔