اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں بڑھتی ہوئی تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہورہی ہے، ہمیں اس تقسیم سے بچنا چاہیے، گزشتہ دہائی میں شروع ہونے والی جنگوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے اور جنگیں بے حسی کے ساتھ جاری رہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطابق جنگوں کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور کہا کہ کوئی بھی مسئلہ طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔
انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں حالات کشیدہ ہیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
