مصنوعی ذہانت انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا ہےکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلےکہ بہت دیر ہوجائے۔

جینیوا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا تھا کہ دنیا میں صرف چند افراد کے پاس مصنوعی ذہانت پر تقریباً لامحدود طاقت موجود ہے، اے آئی سے مستفید ہونے والے ممالک کو اے آئی کی متفقہ واضح حدود مقرر کرنے پر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید مصنوعی ذہانت سے متعلق مکمل اور ناقابل سمجھوتہ ضمانتیں یقینی بنانے کی کوششیں کرنی چاہیے۔ وہ مصنوعی ذہانت تیار کرنے والی کمپنیوں پر زور دیں گےکہ وہ اس کے خطرات کم کریں۔

وولکر ترک نےکہا کہ کم از کم ہمیں ان ممالک کو جہاں اے آئی تیار کی جا رہی ہے اور ان ممالک کو جو اس کی سپلائی چین میں شامل ہیں، ان سے مل کر ایسے متفقہ اصول اور واضح حدود طے کرنی چاہئیں جن کی خلاف ورزی کسی صورت نہ ہوسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P