سبی : رند قبائل کے سربراہ سینئر سےاست دان سابق وفاقی وزےر سردار ےار محمد رند نے کہا ہے کہ 6ستمبر1965پاک انڈےا سرحد پر سمندر اور فضاو¿ں مےں معجزوں کا ظہور ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کے ناقابل شکست عزم ہمت اورادارے کا اظہا رتھا جب افواج پاکستان نے قلےل تعداد مےں ہوکر جس بہادری کے ساتھ دشمن کو شکست دی وہ تارےخ مےں بے مثال ہے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج قوم خوشحالی کی زندگی بسر کررہی ہےں فرض کی ادائےگی اور وطن کی سلامتی پر جانوں کے نذرانے پےش کرنے والے شہےدوں کو سلام والدےن کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں ان خےالات کا اظہار انہوں نے ےوم دفاع کے موقع پر اپنے بےان مےں کےارند قبائل کے سربراہ چےف آف رند سردار ےارمحمد رند نے کہا کہ چھ ستمبر1965 کے دن دفاعی افواج کے جوانوں کے چوڑے سینے دشمن کے سامنے آہنی دےوار بن گئے اور قوم اپنے بہادر بےٹوں کی پشت پر سیسہ پلائی دےوار کی طرح کھڑی رہی ہمت عزم جوش جذبے کی اےسی داستانےں دنےا کی تارےخ مےں کم کم نظر آتی ہےں قوموں اور ملکوں کی تارےخ مےں کچھ دن اےسے بھی آتے ہےں جو عام اےام کے برعکس بڑی قربانی مانگتے ہے ےہ دن فرزندان وطن سے حفاظت وطن کے لئے تن من دھن کی قربانی کا تقاضہ کرتے ہےں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال مےں ےوم دفاع کے موقع پر ہمےں ےہ عہدکرنا ہوگا کہ ہم سب مل کر سرحدوں کے پاسبانوں کا مشکل وقت مےں ساتھ دےں گے اور دشمن کے ہر پروپےگنڈے کا منہ توڑ جواب بھی دےں گے شہداءےوم دفاع کی قربانیوں کو کسی صورت رائےگان نہےں جانے دےں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ شہےدوں کے درجات بلند فرماتے ہوئے لواحقےن کو صبر وجمےل عطاءفرمائےن(آمےن) ۔
You might also like
