اسلام آباد ،کوئٹہ : بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں پاک بحریہ نے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساتھ زون کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا ایک ہزار کلو گرام آئس منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کرلی۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے کی گئی۔ حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 21 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساتھ زون کے حوالے کردیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے مطابق کامیاب آپریشن مختلف اداروں کے درمیان موثر باہمی تعاون کا ثبوت ہے اور یہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سمندری حدود اور سرزمین کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے پاک بحریہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
You might also like
