اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کا جدید ترین ماڈل متعارف کرادیا

اوپن اے آئی نے اپنا جدید ترین فلیگ شپ مصنوعی ذہانت کا ماڈل GPT-6 Astra لانچ کردیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 Astra میں کمپیوٹر استعمال کرنے، ویب براؤزنگ، کوڈنگ، تحقیق، سائنس اور پیشہ ورانہ کاموں کے حوالے سے نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ GPT-6 Astra کی تیاری کے لیے اوپن اے آئی کی ٹیکساس میں قائم Stargate تنصیب پر ایک لاکھ سے زائد GPUs استعمال کیے گئے، جو کمپنی کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی تربیتی کارروائی ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ ماڈل آن لائن فارمز پُر کرنے، کسٹمر ریکارڈز اپ ڈیٹ کرنے، کیلنڈرز منظم کرنے اور ویب پر تحقیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ GPT-6 Astra دستاویزات اور اسپریڈ شیٹس کے ٹولز میں کام کرسکتا ہے، ویب سائٹس بنا سکتا ہے، ڈیٹا کا تجزیہ کرسکتا ہے اور سافٹ ویئر کی جانچ بھی کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر کسی کام کے دوران صارف اپنی ضروریات تبدیل کردے تو GPT-6 Astra نئی ہدایات کے مطابق خود کو ڈھال سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ GPT-6 Astra خاص طور پر ایسے معیاری دستاویزات، اسپریڈ شیٹس اور پریزنٹیشنز تیار کرنے میں بہتر ہے جو صارف کے پہلے سے موجود ٹیمپلیٹس اور ہدایات کے مطابق ہوں۔

کمپنی کے مطابق اس صلاحیت سے ایسے کاموں میں ماڈل کی افادیت بڑھ سکتی ہے جہاں مشکل صرف متن لکھنا نہیں بلکہ مختلف ٹولز کے درمیان منتقل ہوکر پورا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے۔

ایک لاکھ سے زائد GPUs پر تربیت
GPT-6 Astra کی تیاری میں استعمال ہونے والی کمپیوٹنگ طاقت بھی نمایاں ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق پہلی مرتبہ کسی ماڈل کی پری ٹریننگ میں اس کی ٹیکساس میں قائم Stargate تنصیب پر ایک لاکھ سے زائد GPUs استعمال کیے گئے۔

کمپنی کے مطابق اس بڑے پیمانے کی تربیتی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تیاری کے لیے کمپیوٹنگ کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اوپن اے آئی کے اپنے ٹیسٹس کے مطابق GPT-6 Astra نے OSWorld 2.0 latency simulations میں GPT-5.6 Sol کے مقابلے میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے کام تقریباً 47 فیصد کم وقت میں مکمل کیے۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 Astra کو کمپنی کی API کے ذریعے متعارف کرایا جارہا ہے، جبکہ ChatGPT Plus، Pro، Business اور Enterprise صارفین کے لیے بھی اس کی رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

زیادہ طاقتور AI کے ساتھ نئے حفاظتی چیلنجز
GPT-6 Astra کی کمپیوٹر استعمال کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتیں نئے حفاظتی چیلنجز بھی سامنے لاتی ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 Astra سائبر سکیورٹی کی صلاحیت کے حوالے سے کافی ایڈوانس ہوچکا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مناسب ٹولز اور رسائی فراہم کیے جانے کی صورت میں یہ ماڈل پہلے سے نامعلوم سکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی کرسکتا ہے اور کسی انسان کی ہر مرحلے پر رہنمائی کے بغیر انہیں استعمال کرنے کے طریقے تیار کرسکتا ہے۔

اسی وجہ سے اوپن اے آئی نے GPT-6 Astra میں زیادہ مضبوط نگرانی اور حفاظتی اقدامات بھی شامل کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق GPT-6 Astra محض ایک اور چیٹ بوٹ اپ گریڈ نہیں بلکہ ایسے مصنوعی ذہانت کے نظام کی جانب پیش رفت ہے جو استدلال کرنے، سافٹ ویئر چلانے اور مکمل ورک فلو انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P